Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / سرنجوئے بوس ترنمول کانگریس و راجیہ سبھا سے مستعفی

سرنجوئے بوس ترنمول کانگریس و راجیہ سبھا سے مستعفی

کولکتہ 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سرنجوئے بوس نے آج پارٹی اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کردیا ۔ جبکہ انہیں کل ہی شردھا اسکام کے سلسلہ میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ۔ پارٹی کے قومی ترجمان ڈیرک او برائین نے بتایا کہ سرنجوئے بوس نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے اور وہ راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ اوبرائین نے کہا کہ یہ سرنجوئے کا شخصی معاملہ تھا ۔ یہ ان کا اختیار تھا اور یہ ان کا جمہوری حق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ دن سے کہہ رہے تھے کہ سرنجوئے پر مرکز میں برسر اقتدار پارٹی مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی ۔ انہیں کل ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ انہں نے آج استعفیٰ دیدیا ۔ ہمیں خوشی ہے کہ انہیں کل رہائی مل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نشست کو دوبارہ ترنمول کانگریس کے ذریعہ ہی پر کیا جائیگا ۔ اوبرائین راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے چیف وہپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد پارٹی کے کسی رکن کا اعلان کرینگے جو بعد میں راجیہ سبھا کے رکن بن جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT