Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سروا سکھشا ابھیان رقومات کے غبن کا کیس ‘ ایک اور ملزم گرفتار

سروا سکھشا ابھیان رقومات کے غبن کا کیس ‘ ایک اور ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) سی سی ایس پولیس نے سروا سکھشا ابھیان کے تحت دینی مدارس کو مختص فنڈس کے غبن میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے فیلڈ آفیسر ناگراجو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ اسکام کے کلیدی ملزم محمد زبیر کے اقبالیہ بیان میں ناگاراجو کو بطور رشوت ایک لاکھ روپئے دینے کے انکشاف کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی ہے ۔ اس کیس میں جملہ 12 ملزمین ہیں اور پولیس نے اب تک دو کو گرفتار کیا ہے ۔ زبیر کو اندرون دو یوم تین دن کی پولیس تحویل میں دیا جائے گا تاکہ غبن کردہ رقم برآمد کی جاسکے اور اسکام کی معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر ملزمین ارشد بلال ، اسریٰ فردوس ، نصیر ، سرینواس چاری ، فریدالدین ، محمد رفیع اللہ ، محمد ایوب ، محمد مفتی مستان اور خواجہ حمید کی تلاش میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT