Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سرورنگر اور الوال میں دو افراد کی مشتبہ موت

سرورنگر اور الوال میں دو افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/16 مارچ، ( سیاست نیوز) سرور نگر اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر فوت ہوگئے۔ ایک شخص جو ضعیف تھا بستر پر جھلس کر فوت ہوگیا۔اور دوسرا شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس سرورنگر کے مطابق ایک 60سالہ ضعیف شخص نرسمہا جو شدید بیمار تھا اور پیرالاسیس کا شکار تھا اس حالت میں یہ شخص بیڑی پینے کا عادی تھا اور کل اس کے مکان میں کوئی نہیں تھا اس وقت وہ بیڑی پینا چاہتا تھا اور بیڑی پینے کے دور وہ بستر کے ساتھ جلکر فوت ہوگیا۔ الوال پولیس کے مطابق 38سالہ پریم سنگھ یادو جو پیشہ سے مزدور تھا مچابلارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3مارچ کو یہ شخص برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT