Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سرورنگر اور کوکٹ پلی علاقوں میں دو افراد کی خودکشی

سرورنگر اور کوکٹ پلی علاقوں میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) سرورنگر اور کوکٹ پلی کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ سرورنگر پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ وجے جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، اس نے جائیداد کے گھریلو تنازعوں سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کے پی ایچ پی پولیس کے مطابق 60 سالہ ماروتی جو پانی پوری کا کاروبار کرتا تھا، مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT