Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سرور نگر میں خاتون کی مشتبہ موت

سرور نگر میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقع پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ سوریہ کماری جو سرور نگر علاقہ کے ساکن سوریہ نارائنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس وقع اس کے مکان میں کوئی نہیں تھا ۔یہ خاتون تنہا تھی اور تنہائی سے تنگ آچکی تھی ۔ اس خاتون کے 2 لڑکے امریکہ میں رہتے تھے اور گذشتہ دونوں میاں بیوی امریکہ جاکر آرہے تھے ۔ خاتون کی صحت اکثر خراب رہتی تھی جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT