Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / سرور نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی ،اقلیتی نوجوانوں کی زدوکوبی

سرور نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی ،اقلیتی نوجوانوں کی زدوکوبی

اشتعال انگیز نعرے پولیس کی بروقت مداخلت سے صورتحال قابو میں

اشتعال انگیز نعرے پولیس کی بروقت مداخلت سے صورتحال قابو میں
حیدرآباد /7 جولائی ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب اکثریتی فرقہ کے افراد نے اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا ۔یہ واقعہ چمپاپیٹ کے ایک شراب خانے کے روبرو پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اکثریتی فرقہ کے افراد نے اشتعال انگریز نعرہ بلند کئے اور حالات کو کشیدہ بنادیا ۔ اقلیتی فرقہ کے دو نوجوان آٹو میںگائے کے بچھڑوں کو منتقل کررہے تھے کہ انہیں روک لیا گیا ۔ اس سے قبل کہ حالات بگڑ جاتے سرور نگر پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرلی اور حالات کو بگڑنے سے بچالیا ۔ انسپکٹر سرور نگر مسٹر کرشنا پرساد نے بتایا کہ حمید اور خواجہ آٹو میں گائے کے بچھڑوں کو منتقل کر رہے تھے ۔ چند افراد نے انہیں روک لیا ۔ تاہم عین اس وقت سب انسپکٹر سرینواس اور ان کی جمعیت وہاں پہونچ گئی ۔ جو علاقہ میں ہریتا ہرم پروگرام میں مصروف تھی ۔ خواجہ نامی شخص فرار ہوگیا اور پولیس نے حمید کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ جس کو بعد ازاں رہا کردیا گیا اور گائے کے بچھڑوں کو انجاپور میں واقع گاؤشالہ منتقل کیا گیا ہے ۔ سرور نگر پولیس نے چوکسی اختیارکرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT