Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سروسکھشا ابھیان عہدیداروں کا دورہ

سروسکھشا ابھیان عہدیداروں کا دورہ

کلواکرتی۔/5ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے دینی مدارس کا آج سروا سکھشا ابھیان کے عہدیداروں نے دورہ کیا اور ان مدارس کا سروے کیا جہاں سروا سکھشا ابھیان کے تحت طلباء کو کمپیوٹر تربیت دی جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء دینی مدارس کو مذہبی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم اور کمپیوٹر کی تربیت سے واقفیت حاصل کروانا حکومت کا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار سروا سکھشا ابھیان کے اسریٰ قادری نے آج الیکوومنتا لکشمی کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اقوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے لازم ہے کہ دینی مدارس کے طلباء عصری علوم حاصل کریں۔ اسریٰ قادری نے مزید کہا کہ دینی مدارس کو حکومت کی جانب سے امداد فراہم کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ حکومت دینی مدارس کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتی ہے بلکہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو عصری علوم کمپیوٹر سائنس و ٹکنالوجی سے واقفیت کا موقع فراہم کرتے ہوئے سرکاری و خانگی اداروں کے علاوہ صنعت و تجارت کے میدان میں روزگار حاصل کرنے کا اہل بنانا ہے۔ قبل ازیں سروا سکھشا ابھیان کے عہدیداروں نے مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن کلواکرتی اور مدرسہ اسلامیہ ارشاد العلوم کلواکرتی کا معائنہ کیا اور مذکورہ مدارس میں ذمہ داران سے مدرسہ کی جانب سے طلباء کو کمپیوٹر کی تربیت دینے کے اہتمام پر مسرت کا اظہار کیا اور کمپوٹر انسٹرکٹر کو خصوصی جستجو کے ساتھ تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ محمد عبدالرحمن ، مولانا حافظ محمد مزمل حسامی کے علاوہ طلباء وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT