Thursday , December 13 2018

سروسیز کے نام ایک کروڑ روپے کا کبڈی خطاب

جند۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سروسیز نے پنڈت دین دیال اپادھیائے اسمرتی میں منعقدہ کبڈی مقابلہ کا ایک کروڑ روپے کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے ۔مقامی ایکلووے اسٹیڈیم میں انتہائی دلچسپ فائنل مقابلے میں سروسیز کی ٹیم نے انڈین ریلوے کو محض ایک نشان کے فرق سے شکست دی۔ قطعی اسکور37-36 رہا ۔ سروسیز نے حالانکہ میچ کی شروعات سے ہی سبقت حاصل کرلی تھی اور پہلے وقفہ تک2-12 ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد انڈین ریلوے کی ٹیم میچ میں واپس آئی اور کھیل کے نصف تک اسکور 18-22 ہوگیا تھا۔ دل کی دھڑکنیں روک دینے والے اس مقابلے میں سروسیز نے آخر کار خطاب 36-37 کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔ اس ٹورنمنٹ میں ہریانہ کی ٹیم تیسرے مقام پر رہی۔ اس نے بھی اترپردیش کو سخت مقابلے میں35-37 اسکور سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے ، مقابلے میں دوسرے مقام پر رہنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے ،تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو25 لاکھ اورچوتھے مقام پر آنے والی ٹیم کو11 لاکھ روپے دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT