Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / سرویسز نے سنتوش ٹرافی جیت لی

سرویسز نے سنتوش ٹرافی جیت لی

لدھیانہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سرویسز نے آج میزبان پنجاب کے خلاف گرو نانک اسٹیڈیم میں ایک مقابلہ میں ٹائی بریکر کے ذریعہ سنتوش ٹرافی جیت لی ۔ کھیل کے پہلے نصف میں سرویسز کو بالا دستی حاصل تھی اور اس نے دو مرتبہ جدوجہد کی جو گول میں تبدیل نہیں ہوسکی ۔ تاہم دوسرے نصف میں لعل رام نینگ ماویا اور ارون ٹوڈو کی جوڑی نے حریفوں کو کافی پریشان ک

لدھیانہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سرویسز نے آج میزبان پنجاب کے خلاف گرو نانک اسٹیڈیم میں ایک مقابلہ میں ٹائی بریکر کے ذریعہ سنتوش ٹرافی جیت لی ۔ کھیل کے پہلے نصف میں سرویسز کو بالا دستی حاصل تھی اور اس نے دو مرتبہ جدوجہد کی جو گول میں تبدیل نہیں ہوسکی ۔ تاہم دوسرے نصف میں لعل رام نینگ ماویا اور ارون ٹوڈو کی جوڑی نے حریفوں کو کافی پریشان کیا ۔کپتان انتھونی ‘ویبن ‘فرانسس ‘ارون ٹوڈو اور راکیش سنگھ نے فاتح ٹیم کیلئے گول بنائے لیکن پنجاب کے پرم جیت سنتھ اہم مرحلہ پر گول بنانے میں ناکام ہوگئے جو شکست کا سبب بنا۔

TOPPOPULARRECENT