Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سرویس ٹیکس چوری، خانگی کمپنی کا منیجنگ ڈائرکٹر گرفتار

سرویس ٹیکس چوری، خانگی کمپنی کا منیجنگ ڈائرکٹر گرفتار

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( پی ٹی آئی) سرویس ٹیکس کمشنریٹ کے عہدیداروں نے مسرز امپروو مینجمنٹ سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ایک منیجنگ ڈائرکٹر کے دو کروڑ روپئے مابقی سرویس ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔ سرویس ٹیکس کمشنر سنیل جین نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ کہا کہ مسرز امپروو مینجمنٹ سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد عبدالقدوس رواں سال کے دوران اس کمشنریٹ کی طرف سے گرفتار کئے جانے والے دوسرے شخص ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مینجمنٹ اور بزنس کے کنسلٹینسی خدمات فراہم کرنے والی اس کمپنی کی جانب سے سرویس ٹیکس وصول کرنے کی اطلاعات دستیاب ہوئی تھیں لیکن اس کمپنی نے دو کروڑ روپئے کی رقم کمشنر سرویس ٹیکس میں جمع نہیں کروائی تھی۔ چنانچہ محمد عبدالقدوس کو گرفتار کیا گیا۔ قانون فینانس 1994ء کی دفعہ (i)(ii) 89کے تحت یہ ایک مستواجب سزاء جرم ہے جس کے مرتکب کو سات سال کی قید بھی ہوسکتی ہے۔ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT