Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سرویس ٹیکس کی پائی پائی ادا کرنے تیار ‘ جونئیر این ٹی آر

سرویس ٹیکس کی پائی پائی ادا کرنے تیار ‘ جونئیر این ٹی آر

حیدرآباد 5 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) مقبول تلگو اداکار جونئیر این ٹی آر نے آج کہا کہ انہیں اپنی ایک فلم کے سلسلہ میں سرویس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر حکام سے کوئی تازہ اطلاع نہیں ملی ہے اور اگر ضروری ہوجائے تو وہ سرویس ٹیکس کی پائی پائی ادا کردینگے ۔ جونئیر این ٹی آر کی فلم Nannaku Prematho کا سی اے جی کی رپور ٹ میں تذکرہ کیا گیا جو کل پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اداکار کا دعوی ہے کہ اسے 1.10 کروڑ روپئے سرویس ٹیکس سے استثنی دیا گیا ھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے کیلئے جونئیر این ٹی آر کو 7.33 کروڑ روپئے کا معاوضہ حاصل ہوا تھا اور ان کا دعوی تھا کہ انہیں 1.10 کروڑ روپئے کے سرویس ٹیکس سے استثنی دیا جانا چاہئے ۔ سی اے جی نے کہا تھا کہ 1.10 کروڑ سرویس ٹیکس کیلئے انہیں نوٹس وجہ نمائی جاری کی جا رہی ہے ۔ جونئیر این ٹی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 2016 میں انہوں نے محکمہ کو تحریری جواب دیا تھا اس کے بعد سے انہیں کوئی مزید اطلاع نہیں ملی ہے ۔ نہ کوئی نوٹس ملی ہے ۔ اگر ان کیلئے ضروری ہوجائے تو وہ مکمل سرویس ٹیکس ادا کردینگے ۔

TOPPOPULARRECENT