Wednesday , December 19 2018

سروے کی تفصیلات آن لائن سے مربوط

نظام آباد:23؍ اگست ( محمد جاوید علی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19؍ اگست کو منعقدہ جامع خاندانی سروے میں 7 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے ناموں کا اندارج کیا گیا ہے۔ سروے میں اندراج کئے گئے ناموں کو آن لائن سے مربوط کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کیلئے 11مراکز قائم کئے گئے ۔ نظام آباد کے علاوہ تلنگانہ یونیورسٹی، بودھن ، کاماریڈی ڈگری کالجس ک

نظام آباد:23؍ اگست ( محمد جاوید علی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19؍ اگست کو منعقدہ جامع خاندانی سروے میں 7 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے ناموں کا اندارج کیا گیا ہے۔ سروے میں اندراج کئے گئے ناموں کو آن لائن سے مربوط کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کیلئے 11مراکز قائم کئے گئے ۔ نظام آباد کے علاوہ تلنگانہ یونیورسٹی، بودھن ، کاماریڈی ڈگری کالجس کے علاوہ گورنمنٹ کالجس، خانگی انجینئرنگ کالجس میں مراکز قائم کئے گئے ہیں اس کیلئے 1136 کمپیوٹرس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے آن لائن سے مربوط کیلئے خصوصی سافٹ ویر مختص کیا گیا ہے ناموں کو آن لائن کرنے کے دوران کوئی غلطی کو آنے نہ دیا جائے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ان مراکز میں سپروائیزر کے علاوہ ضلع سطح کے عہدیداروں کو بھی مختص کیا گیا ہے اور ہر مرکز کیلئے 2 سے 3 منڈلوں کے ناموں کو اندراج کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT