Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / سروے کے دن خانگی ملازمین کو بھی تعطیل کا اعلان

سروے کے دن خانگی ملازمین کو بھی تعطیل کا اعلان

حیدرآباد 12 اگسٹ (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ دوکانات و ادارہ جات قانون کے تحت ریاست بھر میں 19 اگسٹ کو عام تعطیل کا اعلان کی ہے تاکہ اُس روز ہونے والے حکومت کے گھر گھر سروے میں حصہ لینے کیلئے خانگی اداروں کے ملازمین کو بھی سہولت حاصل ہوسکے۔ اس قانون کے دائرہ کار میں احاطہ کئے جانے والے تمام خانگی ملازمین کو 19 اگسٹ کو عام تعطیل رہے گا۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے قانون بیع و شریٰ کے تحت عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بشمول جی ایچ ایم سی حدود ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری ملازمین کا احاطہ ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT