Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سروے کے نام پر طلائی زیور چھین کر فرار ہونے کا واقعہ

سروے کے نام پر طلائی زیور چھین کر فرار ہونے کا واقعہ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 24 ؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سروے کے نام پر تفصیلات حاصل کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے ایک نوجوان شاطر لڑکی نے ضعیف خاتون کے جسم سے طلائی زیور چھین کر رفو چکر ہوگئی ۔ ہائی ٹیک طریقے سے عوام کی نظروں میں دھول جھونکر لوٹ لینے والا یہ واقعہ سرسلہ ضلع کے مستاباد میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب مستاباد کی متوطن کستوری وینکٹ رتناماں نامی خاتون کے مکان ایک نوجوان لڑکی اپنے ایک سرکاری نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے آئی اور خاتون سے ماہانہ وظیفہ آ رہا ہے اور آپ کے یہاں آدھار کارڈ موجود ہو تو اس کا نمبر بتلائیں اور راشن کارڈ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی ۔ اس وقت مکان میں صرف رتنا ماں نامی خاتون موجود تھی ۔ موقع کی تلاش میں موجود شاطر نوجوان دھوکہ باز لڑکی رتناماں کو بتایا کہ اس کی نذر اس کے جسم پر موجود دو طولے طلائی زیور پر پڑی ۔ اور موضع پر اس کے پاس پہلے سے موجود لال مرچ پاوڈر کو ررتناماں کے آنکھوں میںچھڑک کر جسم پر موجود طلائی زیور کو چھین کر راہ فرار اختیار کرلی ۔ واقعہ کی اطلاع پا کر سرکل انسپکٹر انیل ‘ سب انسپکٹر پروین متاثرہ خاتون کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT