Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سرپنچوں کو جلد عاملہ اختیارات متوقع : جے کرشنا راؤ

سرپنچوں کو جلد عاملہ اختیارات متوقع : جے کرشنا راؤ

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ کی قیادت میں ایک کابینی سب کمیٹی نے ایک نئے پنچایتی راج قانون کو متعارف کروانے پر آج غور کیا ۔ کہا گیا ہے کہ گاووں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے درکار قوانین کو اس میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ ریاستی وزرا کے ٹی راما راؤ ‘ ایٹالہ راجندر ‘ پوچارم سرینواس ریڈی ‘ اندرا کرن ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ نے اجلاس میں شرکت کی اور پنچایتی راج سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قانونی مسائل سے بچنے کے اقدام کئے جانے چاہئیں اور سرپنچوں کو ایگزیکیٹیو اختیارات ‘ فنڈز اور دیگر ذمہ داریاں بھی دی جانی چاہئیں تاکہ ترقیاتی کاموں کو شفافیت کے ساتھ تیز ی کے ساتھ مکمل کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ موجودہ قوانین میں درکار ترامیم کرنے کے تعلق سے بھی اجلاس میں غور کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT