Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس ملتوی

سرپورٹاؤن منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس ملتوی

سرپور ٹاؤن۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن انچارج ایم پی ڈی او راجیش چندر کلکرنی نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 9ڈسمبر کو سرپور ٹاؤن منڈل جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد ہونے والا تھا لیکن آج جنرل باڈی اجلاس میں اکثریتی ایم پی ٹی سی کی غیر حاضری اور ایم پی ٹی سی کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ عنقریب اجلاس کی دوسری تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سرپور ٹاؤن لوک عدالت کا انعقاد
سرپورٹاؤن۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے منصف مجسٹریٹ کورٹ میں 9ڈسمبر کو منصف مجسٹریٹ جتیندر کی زیر نگرانی سرپور ٹاؤن عدالت کے حدود میں موجود پانچ منڈلوں کے پولیس اسیشنوں کے کیس کی یکسوئی کرنے کیلئے لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ اس لوک عدالت میں بار اسوسی ایشن صدر جیا چندر راؤ، سینئر ایڈوکیٹ محمد رئیس احمد، وی کشور کمار، سینئر ایڈوکیٹ ایم اے یقین، ایڈوکیٹ سرینواس ریڈی ایڈوکیٹ گنپتی کے علاوہ دوسرے تمام ایڈوکیٹ اور تمام پولیس اسٹیشنوں کے پولیس ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لوک عدالت پروگرام کے ذریعہ 40 کیسس کی یکسوئی عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT