Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن میں جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑنے پر کارروائی

سرپورٹاؤن میں جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑنے پر کارروائی

سرپورٹاؤن۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر کے بس اسٹانڈ علاقہ میں سرپور ٹاؤن کے کاغذنگر جانے والی آر اینڈ بی سڑکوں پر راتوں میں جانوروں کو چھوڑنے کی وجہ سے سڑک حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ اس ضمن میں گرام پنچایت سکریٹری محمد صفدر علی اور سرپور ٹاؤن جی راکیش سب انسپکٹر آف پولیس کی جانب سے راتوں میں سڑکوں پر ج

سرپورٹاؤن۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر کے بس اسٹانڈ علاقہ میں سرپور ٹاؤن کے کاغذنگر جانے والی آر اینڈ بی سڑکوں پر راتوں میں جانوروں کو چھوڑنے کی وجہ سے سڑک حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ اس ضمن میں گرام پنچایت سکریٹری محمد صفدر علی اور سرپور ٹاؤن جی راکیش سب انسپکٹر آف پولیس کی جانب سے راتوں میں سڑکوں پر جانوروں کو باہر نہ چھوڑنے کیلئے ہدایت جاری کی تھی اور قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کو ہدایت دینے کے بعد راتوں میں بس اسٹانڈ کے آر اینڈ بی سڑکوں پر جانوروں کو موجود دیکھ کر سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی جانب سے جانوروں کو آر اینڈ بی سڑکوں پر کھلا چھوڑنے پر تمام جانوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد میں گرام پنچایت عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا اور کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT