Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن کے کسانوں میں سویا بیج کی تقسیم

سرپورٹاؤن کے کسانوں میں سویا بیج کی تقسیم

سرپورٹاؤن ۔ 5جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر اگریکلچرآفس میں 3جون کے روز موسم بارش سے قبل کسانوں کو سہولت پہنچانے کی غرض سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ‘ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین کے ہاتھوں سویا بیج کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر اگریکلچر آفیسر اے پرساد نے جلسہ کی کارروائی چل

سرپورٹاؤن ۔ 5جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر اگریکلچرآفس میں 3جون کے روز موسم بارش سے قبل کسانوں کو سہولت پہنچانے کی غرض سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ‘ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین کے ہاتھوں سویا بیج کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر اگریکلچر آفیسر اے پرساد نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک اور منڈل پریشد صدر شریمتی ریکھا ستیہ نارائن ‘ قائدین ایم اے سلیم ‘ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین ‘ ایس رمیش کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی غرض سے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ کروڑہا روپیوں کے ذریعہ تالابوں کی مرمت کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ کسانوں کو ہر حال میں فائدہ ہو ۔ اس لئے بارش سے قبل کسانوں کی سہولت کی خاطر سویا بیج کی کسانوں میں تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس سے فائدہ اٹھانے کسانوں کو رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT