سرپور ٹاؤن ، 15 ٹیچرس جائیدادوں کی منسوخی کا اندیشہ

سرپور ٹاؤن ۔ 17 ۔ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر کی اطلاع کے بموجب ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کم تعداد طلباء کی رہنے والوں اسکولں کی نشاندہی کرنے کے احکامات اصول ہوئے تھے اور کم تعداد اسکولوں کو دوسرے اسکولوں میں ضم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاؤن منڈل میں کم طلباء

سرپور ٹاؤن ۔ 17 ۔ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر کی اطلاع کے بموجب ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کم تعداد طلباء کی رہنے والوں اسکولں کی نشاندہی کرنے کے احکامات اصول ہوئے تھے اور کم تعداد اسکولوں کو دوسرے اسکولوں میں ضم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاؤن منڈل میں کم طلباء کی تعداد کی نشاندہی کرتے ہوئے 15 تلگو میڈیم ٹیچرس کو دوسرے اسکولوں میں منتقل کرتے ہوئے ٹیچرس کی خدمات کو منسوخ کردیا گیا ہے اور اسکول میں دو ٹیچرس کے بجائے ایک ٹیچرس کو رکھا گیا ہے اور اس طرح سرپور ٹاؤن منڈل میں جملہ 15 ٹیچرس کی ڈیوٹی کو برخاست اور منسوخ کرتے ہوئے دوسرے اسکولوں کو منتقل کردیا گیا ہے اور سرپور ٹاؤن منڈل کے اردو میڈیم اسکولوں میں اردو ٹیچرس کو جوں کا توں دکھانے کا ایم ای او پربھاکر نے اعلان کیا۔

کوبیر میں موٹر سیکل کا سرقہ
کوبیر (ضلع عادل آباد) ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے سونلی گرام پنچایت میں سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ستیش نامی لڑکا مہاراشٹرا سے ایک دنقبل موٹر سیکل پر رشتہ دار کی شادی موضع سونلی آیا ہوا تھا۔ بعد ازاں سارقوں نے موقع پاکر موٹر سیکل MH-26 AE-7052 کا سرقہ کر کے فرار ہوگئے۔ شادی میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپسی کیلئے موٹر سیکل کے پاس پہنچنے پر موٹر سیکل نظر نہ آنے پر رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کی لیکن موٹر سیکل نہ ملنے کی وجہ سے کوبیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر تمام تفصیل اور گاڑی کے ضروری کاغذات اور موٹر سیکل کا سرقہ کرنے والوں کے خلاف پیٹیشن درج کروایا ۔ کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ستیش کے بیان پر کیس رجسٹر کر کے پولیس جوانوں کو سارقوں کی تلاش کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT