Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن سے چاول کی غیرقانونی منتقلی ناکامی

سرپور ٹاؤن سے چاول کی غیرقانونی منتقلی ناکامی

سرپور ٹاؤن ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن سے ریاست مہاراشٹرا کوراشن شاپس کے چاول کی غیرقانونی منتقلی کو ناکام کردیا گیا ۔ ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ محمد ریاض علی نے کہاکہ کاغذنگر سے ہوتے ہوئے ریاست مہاراشٹرا کو غیرقانونی طورپر منتقل کئے جانے والے راشن شاپ کے چاول کو ضبط کرلیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ محمد ریاض علی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریبوں کو راشن شاپس پر چاول کی سپلائی کی جارہی ہے اور ان کی حق تلفی کرتے ہوئے چاول کی غیرقانونی منتقلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ اس موقع پر دوسرے ڈپٹی تحصیلدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT