Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں ایک شخص کی خودکشی

سرپور ٹاؤن میں ایک شخص کی خودکشی

سرپور ٹاؤن ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل مستقر سے 6کلومیٹر کی دوری پر واقع چیلاپلی کا متوطن ایس تروپتی عمر 30سالہ اپنے ہی مکان میں 11ڈسمبر کو کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب چیلاپلی کا متوطن ایس تروپتی کچھ دنوں سے اپنی بیوی سے آپسی جھگڑوں سے تنگ آچکا تھا اور مقامی لوگوں کی اطلاع کے بموجب کئی دنوں سے میاں بیوی میں تناؤ اور آپسی جھگڑا چل رہا تھا ۔ اسی وجہ سے بیوی اپنے میکے چلے گئی تھی اور 11ڈسمبر کو اپنے ہی مکان میں ایس تروپتی کیڑے مار دوا کا استعمال کر کے حودکشی کرلی اور خودکشی کرنے والے کی بیوی بھاگیہ کی شکایت پر سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس روما راؤ نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT