Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں سروے عہدیداروں سے تعاون کرنے عوام سے تحصیلدار کی خواہش

سرپور ٹاؤن میں سروے عہدیداروں سے تعاون کرنے عوام سے تحصیلدار کی خواہش

سرپورٹاؤن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاون ایم پی ڈی او آفس میں تحصیلدار رامیش بابو کی صدارت میں ایک روزہ حصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایم پی ڈی او ایم اے علیم، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک، منڈل پریشد نائب صدر محمد سہیل احمد، ایم پی ٹی سی، ڈی رویندر اور میجر گرم پنچایت سرپنچ سید خضر حسین کے علاوہ منڈل کے تمام ایم پی ٹی سی ا

سرپورٹاؤن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاون ایم پی ڈی او آفس میں تحصیلدار رامیش بابو کی صدارت میں ایک روزہ حصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایم پی ڈی او ایم اے علیم، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک، منڈل پریشد نائب صدر محمد سہیل احمد، ایم پی ٹی سی، ڈی رویندر اور میجر گرم پنچایت سرپنچ سید خضر حسین کے علاوہ منڈل کے تمام ایم پی ٹی سی اور تمام سرپنچوں کے علاوہ منڈل کے تمام سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ تحصیلدار رامیش بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 19اگسٹ کو تمام افراد کے بارے میں تفصیلی طور پر سروے کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اس لئے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ 19اگسٹ کو لوگ اپنے اپنے مکانات پر موجود رہیں۔ سروے کیلئے آنے والے عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صحیح اطلاع دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اور اپنے اپنے گاؤں میں 19اگسٹ کو صبح تا شام تک کئے جانے والے سروے رپورٹ کے بارے میں عوام میں شعور بیداری مہم چلانے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔

TOPPOPULARRECENT