Tuesday , May 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں قومی یوم قوانین پر ریالی

سرپور ٹاؤن میں قومی یوم قوانین پر ریالی

سرپور ٹاؤن۔ 9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں آج منصف مجسٹریٹ جناب راما راؤ کی زیرقیادت میں نیشنل لیگل لیٹری ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ محمد رئیس احمد، ایم اے یقین ایڈوکیٹ، بار اسوسی ایشن قائدین، جے چندر راؤ، ایڈوکیٹ گنپت ، ایڈوکیٹ کمار ریڈی، دیاراج سنگھ، ایڈوکیٹ سرینواس کے علاوہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اور ٹیچرس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مستقر کے مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے ریاستی عدالت کے احاطہ میں ریالی کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر منصف مجسٹریٹ راما راؤ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 نومبر تا 18 نومبر تک نیشنل لیگل لیٹری ڈے منایا جارہا ہے تاکہ عوام کو قانونی جانکاری ہو اور خاص طور پر عام آدمی کو دستوری حق اور قانون کے بارے میں معلومات کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے مرکزی سطح پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک لیگل لیٹری کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے عوام میں گھریلو زندگی سے متعلق قانونی جانکاری فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی خوشگوار انداز میں گذار سکیں۔

TOPPOPULARRECENT