Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کسان زخمی

سرپور ٹاؤن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کسان زخمی

سرپور ٹاؤن۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پورٹاؤن میں ریاست مہاراشٹرا کے ٹریکٹر کی ٹکر سے تلنگانہ کا کسان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والی سڑک نیو کالونی کے قریب 9نومبر پیر کی شب 8بجے کے قریب ریاست مہاراشٹرا سے آنے والے ٹریکٹر کی ٹکر سے نیوکالونی کا ساکن تکارام شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے تکارام کسان کو مقامی افراد کی مدد سے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے خانگی دواخانہ کاغذ نگر منتقل کیا گیا۔ اس ضمن میں سرپور ٹاؤن پولیس نے کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مفرور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT