سرپور ٹاؤن میں چلو حیدرآباد پوسٹر کی اجرائی

سرپور ٹاؤن۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں 7 جون کو وی آر او کے مسائل کی یکسوئی کیلئے 10 جون کے روز پنجہ گٹہ حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج سرپور ٹاؤن مستقر میں وی آر او اسسٹنٹ رکن شیخ کلیم اور وی آر اے ڈیویژن صدر محمد خیرات علی کے ہاتھوں وی آر او چلو حیدرآباد پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی۔ ا

سرپور ٹاؤن۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں 7 جون کو وی آر او کے مسائل کی یکسوئی کیلئے 10 جون کے روز پنجہ گٹہ حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج سرپور ٹاؤن مستقر میں وی آر او اسسٹنٹ رکن شیخ کلیم اور وی آر اے ڈیویژن صدر محمد خیرات علی کے ہاتھوں وی آر او چلو حیدرآباد پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر وی آر اے قانونی مشیر سید اصغر علی، مقامی وی آر او مہیش کمار نامدیو کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وی آر او اسٹیٹ رکن شیخ کلیم نے کہا کہ ضلع عادل آباد کے 10 تعلقہ سے زیادہ سے زیادہ وی آر او شرکت کرتے ہوئے چلو حیدرآباد پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT