Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں 9کروڑ کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا آغاز

سرپور ٹاؤن میں 9کروڑ کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا آغاز

سرپورٹاؤن۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں 28فبروری کو 2بجے دن کستور با گاندھی ہاسٹل کے قریب 4کروڑ 80لاکھ 90ہزار روپئے کی لاگت سے اور چنتا کنٹہ تا بھوپالی پٹنم کو جانے والی سڑک کے تعمیراتی کاموں، 4کروڑ30لاکھ روپئے کے تعمیراتی کاموں کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈم سری ہری کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ڈپٹی

سرپورٹاؤن۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں 28فبروری کو 2بجے دن کستور با گاندھی ہاسٹل کے قریب 4کروڑ 80لاکھ 90ہزار روپئے کی لاگت سے اور چنتا کنٹہ تا بھوپالی پٹنم کو جانے والی سڑک کے تعمیراتی کاموں، 4کروڑ30لاکھ روپئے کے تعمیراتی کاموں کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈم سری ہری کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈم سری ہری کے ہمراہ ریاستی وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی، ریاستی وزیر جنگلات جوگو رامنا، مقامی رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیرو کونپا، آصف آباد رکن اسمبلی محترمہ کے لکشمی، سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمہا، منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا ستیہ نارائن، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد، میجر گرام پنچایت سید خضر حسین، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک،واٹر یوزرس یونین سابق صدر مبارک بن سالمین، محمد آصف حسین، سب کلکٹر آصف ، راجیو گاندھی، ہنمنتو، تحصیلدار راجیش بابو، منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر، پرنسپل سریدھر سومن، مدن موہن کے علاوہ ڈی ایس پی جی چکراورتی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈم سری ہری کے ہاتھوں اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں ماڈل اسکول اور چنتا کنٹہ کا بھوپال پلی پٹنم کے سڑک تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس طرح سے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سرپور ٹاؤن کو پہلی مرتبہ ڈپٹی چیف منسٹر کا دورہ ہوا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر کڈم سری ہری نے ادھورے پڑے ہوئے سرکاری جونیر کالج کے تعمیراتی کاموں کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور مقامی ایس سی ہاسٹل کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور کالج کے ادھورے تعمیراتی کاموں کو مکمل کروانے کا تیقن دیا۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے دورہ پر مقامی نامہ نگاروں اور عوام سے خطاب کے بغیر صرف دونوں تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے واپس ہونے پر تھوڑی بہت عوام میں ناراضگی دیکھی گئی۔ دوسری طرف دونوں عوامی فلاح و بہبود کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی پائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT