Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون سیول سپلائی ڈپٹی تحصیلدار کے خلاف تحقیقات

سرپور ٹاون سیول سپلائی ڈپٹی تحصیلدار کے خلاف تحقیقات

سرپور ٹاون ۔ 6 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر سیول سپلائی گودام پر ڈپٹی تحصیلدار کی ڈیوٹی انجام دینے والے مشکور علی سے متعلق ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر عادل آباد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیول سپلائی اسسٹنٹ مینجر بھاسکر راو سرپور ٹاون سیول سپلائی گودام کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طو رپر جائزہ لیا اور گودام آفیس ریکارڈس اور گودام میں موجود چاول ، تیل ، شکر ، دال کے علاوہ راشن کے اشیاء کا تفصیلی طو رپر جائزہ لیا ۔ بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ کلکٹر عادل آباد کی ہدایت پر سرپور ٹاون سیول سپلائی گودام ڈپٹی تحصیلدار مشکور علی کو گودام سے بے دخل کرتے ہوئے کاغذنگر سیول سپلائی گودام آفیسر سدھاکرسرپورٹاون گودام انچارج کی ذمہ د اری دینے کا اعلان کیا ۔ اور سرپور ٹاون سیول سپلائی گودام اور ڈپٹی تحصیلدار مشکور بھی کی تفصیلی طو رپر انکوری کرتے ہوئے جوائنٹ کلکٹر عادل آباد کے حوالے کی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ کوٹالہ راجانندم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مشکور علی غیرحاضر تھے ۔

TOPPOPULARRECENT