Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون منڈل جنرل باڈی اجلاس

سرپور ٹاون منڈل جنرل باڈی اجلاس

سرپور ٹاون /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او انچارج کوٹم راؤ نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل بروز پیر بوقت 2 بجے سرپور ٹاون منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس جنرل باڈی اجلاس میں تمام گرام پنچایتوں کے سرپنچوں ، تمام ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ متعلق

سرپور ٹاون /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او انچارج کوٹم راؤ نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل بروز پیر بوقت 2 بجے سرپور ٹاون منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس جنرل باڈی اجلاس میں تمام گرام پنچایتوں کے سرپنچوں ، تمام ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ متعلقہ سرکاری عہدیداروں کو وقت مقررہ پر شرکت کرنے کی ہدایت دی اور اجلاس میں غیر حاصر رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کاایم پی ڈی او کوٹم راؤ نے انتباہ دیا ۔

سرپور ٹاون پیپرملز انتظامیہ کے خلاف احتجاج
کاغذنگر /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کی سرپور پیپرملز سات ماہ کے عرصہ سے فیاکٹری کی انتظامیہ کی سازش کی وجہ بند پڑی ہوئی ہے اور فیاکٹری کے چار ہزار اسٹاف اور مزدور فاقہ کشی کا شکار ہیں اور اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ اسی ضمن میں اب تک پانچ مزدوروں نے خودکشی کے ذریعہ اپنی قیمتی جانیں دے دی اور ایک مزدور شنکر نے بالاجی نگر محلے میں اپنے ہی مکان میں اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر اقدام خودکشی کرلی لیکن بروقت علاج کروانے پر اسے بچالیا گیا۔ ان ہی واقعات سے متاثر ہوکر کاغذ نگر کے امبیڈکر چوک پر ٹی ڈی پی ، بی جے پی اور سی پی ایم سے تعلق رکھنے والے قائدین نے فیاکٹری انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیا ۔ مسٹر نارائن راؤ سرکل انسپکٹر آف پولیس کاغذنگر کی نگرانی میں انہیں پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر روی سرینواس ٹی ڈی پی مسٹر اودیلو آئی ٹی یو سی ، مسٹر کے راجنا سی پی ایم ، مسٹر راجا لنگم ، سنتوش ، گوپال ، جناب فیصل اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT