Wednesday , October 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون میں چار مکانات اور ایک دوکان میں سرقہ

سرپور ٹاون میں چار مکانات اور ایک دوکان میں سرقہ

سرپور ٹاون /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر سے 3 کیلومیٹر دوری پر واقع نویں گاؤں میں 23 نومبر کے رات کے اوقات میں ایک رات چار مکانات اور ایک دکان میں نامعلوم لوگوں کی جانب سے چوری کی واردات انجام دی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون مستقر سے 3 کیلومیٹر کی دوری پر واقع نویں گاؤں 23 نومبر کے روز صبح تا شام سارے گاؤں میں کرایہ کے مکان ہونے کیلئے سارے گاؤں کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے قفل Lock رہے والے مکانات کو نشاندہی کرلی گئی ۔ چودھری بھاوجی ، چھودری وٹھل آر سائی ناتھ اور آرپون کے دوکان میں سرقہ کی واردات انجام دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس طرح سے 10 تولہ چاندی اور آدھا تولہ سونا اور نقد ڈھائی ہزار روپئے اور کپڑوں کے علاوہ ضروری اشیاء کی ان مکانات میں دکان سے سرقہ کرلیا گیا ۔ ایک ہی رات میں 4 مکانات اور ایک دوکان میں نامعلوم افراد کی جانب سے چوری کئے جانے پر سارے نویں گاؤں کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاوں کے عوام میں سنسنی پھیل گئی ہے اور عوام کے دلوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ نویں گاؤں میں ایک رات میں پانچ مقامات پر الگ الگ چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کی ا طلاع ملنے پر سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولسے پراون کمار اور اے ایس آئی پرشوتم نے مقام واردات پہونچکر حاصل اور چوری ہونے والے مکانات اور دوکان کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا گیا اور کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT