Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون میں کسان کی خودکشی

سرپور ٹاون میں کسان کی خودکشی

سرپورٹاون ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں جراثیم کش دوا کا استعمال کر کے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون کے گولہ واڈ میں رہنے والا کسان جی ملیا اپنے کھیت میں فصلوں کی پیداوار نہ ہونے اور موسم برسات کی کمی کی وجہ سے اور لوگوں کے یہاں سے لی گئی رقم کو واپس نہ کرنے کی وجہ سے مقروض کسان جی ملیا عمر 50 سال نے اپنے ہی کھیت میں کیڑے مار دوا کا استعمال کر کے خودکشی کر لی ۔ اتنے میں پڑوسی کھیت والوں کی مدد سے جی ملیا کو کیڑے مار دوا نکالنے اور علاج کیلئے خانگی دواخانہ منچریال منتقل کیا گیا لیکن راستہ میں ہی انتقال ہونے کی افراد خاندان نے اطلاع دی اور گھر والوں کی درخواست کے مطابق سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس راما راو نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT