Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون کے تلگودیشم قائدین کی کانگریس میں شمولیت

سرپور ٹاون کے تلگودیشم قائدین کی کانگریس میں شمولیت

سرپور ٹاون /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سینئیر تلگودیشم پارٹی قائد سابقہ منڈل پریشد صدر محمد رئیس احمد نے 16 اپریل کو تلگودیشم پارٹی کو چھوڑ کر لگ بھگ 500 کارکنوں کے ہمراہ کانگریس رکن اسمبلی امیدوار کے پریم سنگر راؤ اور ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل کی نگرانی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ رکن اس

سرپور ٹاون /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سینئیر تلگودیشم پارٹی قائد سابقہ منڈل پریشد صدر محمد رئیس احمد نے 16 اپریل کو تلگودیشم پارٹی کو چھوڑ کر لگ بھگ 500 کارکنوں کے ہمراہ کانگریس رکن اسمبلی امیدوار کے پریم سنگر راؤ اور ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل کی نگرانی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ رکن اسمبلی امیدوار نے پریم ساگر راؤ نے کانگریس میں پارٹی کھنڈوا پہنواکر پارٹی میں استقبال کیا ۔ سابقہ منڈل پریشد صدر محمد رئیس احمد ، تلگودیشم پارٹی منڈل اور محمد سہیل احمد تلگودیشم پارٹی ڈسٹرکٹ سکریٹری محمد تذر احمد ، تلگودیشم منڈل سکریٹری اے پوچالو ، مسلم میناریٹی قائدین محمد توفیق احمد ، ایم اے اسلم ، محمد مجاہد ا حمد ، سابقہ رکن گرام پنچایت محمد مطہر حسین ، محمد مدثر حسین امبیڈکر سنگم منڈل سکریٹری ڈی تلسی رام ، سابقہ رکن گرام پنچایت وی سانیا سابقہ رکن گرام پنچایت ایم اے متیم کے علاوہ لگ بھگ 500 کارکنوں کے ہمراہ تلگودیشم پارٹی کو چھوڑکر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT