Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن جونیر کالج میں اُردو شعبے کے قیام کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن جونیر کالج میں اُردو شعبے کے قیام کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر جونیر کالج میں اُردو میڈیم جماعتوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے مسلم اقلیت کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر ایک قدیم تعلقہ ہے اور یہاں پر تعلقہ سطح کے تمام سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں اور آزادی سے لے کر تاحال سرپور ٹاؤن مستقر میں اردو میڈیم کال

سرپور ٹاؤن 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر جونیر کالج میں اُردو میڈیم جماعتوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے مسلم اقلیت کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر ایک قدیم تعلقہ ہے اور یہاں پر تعلقہ سطح کے تمام سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں اور آزادی سے لے کر تاحال سرپور ٹاؤن مستقر میں اردو میڈیم کالج کا قیام عمل میں لانے میں متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے لاپرواہی اور تساہلی کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے سرپور ٹاؤن کے مسلم اقلیتوں کے لڑکے لڑکیاں انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم کی تعلیم سے محروم ہوتے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹالا منڈل اور بجور منڈل کے مسلم اقلیتوں کے لئے اردو میڈیم تعلیم حاصل کرنے کے دوران کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور دور دراز مقامات کو جاکر اردو میڈیم انٹرمیڈیٹ تعلیم حاصل کرنا پڑرہا ہے۔ خصوصاً تعلقہ سرپور ٹاؤن میں زیادہ تر عوام اور مسلم اقلیت کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے اور مسلم اقلیت میں پسماندگی عام ہے۔ ان حالات میں مسلم اقلیتوں کے لڑکے اور لڑکیاں دوسرے مقامات کوجاکر اردو میڈیم انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے اور بہت جلد سارے مسلم اقلیتی لڑکے لڑکیاں ترک تعلیم پر مجبور ہورہے ہیں۔ مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے مسلم اقلیت کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد سرپور ٹاؤن جونیر کالج میں اردو میڈیم متوازی جماعتوں کا آغاز کرتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT