Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور پیپر ملز کو ہرگز بند ہونے نہیں دیا جائے گا

سرپور پیپر ملز کو ہرگز بند ہونے نہیں دیا جائے گا

فیاکٹری کا خسارہ ناقابل یقین، انتظامیہ پر ڈرامہ بازی کا الزام، رکن اسمبلی کونیر کونپا کا بیان

فیاکٹری کا خسارہ ناقابل یقین، انتظامیہ پر ڈرامہ بازی کا الزام، رکن اسمبلی کونیر کونپا کا بیان
کاغذ نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرپور پیپر ملز کو کسی بھی حال میں لاک آؤٹ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ فیاکٹری کے مزدوروں اور اسٹاف کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ فیاکٹری ہر سال 30 کروڑ روپئے کی آمدنی بتاتی ہے اور اچانک ایک ہی سال میں 200 کروڑ کا خسارہ کا اعلان فیاکٹری انتظامیہ کا ڈرامہ ہے۔ حالانکہ فیاکٹری انتظامیہ نے 350 کروڑ روپئے کا قرض حکومت سے لے چکی ہے۔ اس کے باوجود 200 کروڑ روپئے کا خسارہ ناقابل یقین بات ہے۔ فیاکٹری انتظامیہ تین ماہ سے اسٹاف اور مزدوروں کو تنخواہیں ادا نہیں کررہا ہے اور انھیں بے وقوف بنایا جارہا ہے کہ فیاکٹری کو خسارہ ہے۔ مسٹر کونیرو کونپا نے کہاکہ فیاکٹری انتظامیہ 500 کروڑ روپئے کا اسکراپ اور چار کروڑ روپئے مالیت کی اراضی فروخت کرچکا ہے۔ اس رقم کو کونسے مد میں استعمال کیا گیا، یہ سب ڈرامہ ہے۔ فیاکٹری کو تین ماہ سے بند کردینا اور کاغذ سازی کی مشنریاں بند رکھنا یہ سب دکھاوا ہے۔ حکومت فیاکٹری کو بند ہونے نہیں دے گی۔ اگر یہ فیاکٹری بند ہوگئی تو حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔ نو تشکیل شدہ تلنگانہ کے لئے یہ بات زیب نہیں دیتی۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ، مسٹر جوگو رامنا، مسٹر اندرا کرن ریڈی اس فیاکٹری کو بند کردینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کیونکہ فیاکٹری کے حالات سے انھیں واقف کروایا گیا ہے۔مسٹر کونیرو کونپا نے کہاکہ فیاکٹری کی اراضی کے تعلق سے حکومت سب کلکٹر کو ہدایت دے چکی ہے کہ فیاکٹری کو فروخت اور اراضی کے رجسٹریشن کو روک دیا جائے۔ فیاکٹری کے اسٹاف اور مزدور ایک ہفتے سے فیاکٹری کی گیٹ کے روبرو زنجیری ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے فیاکٹری کے ورکرس اور اسٹاف کو تیقن دیا کہ ہمارے ضلع میں ہی دو وزراء مسٹر جوگو رامنا اور مسٹر اندرا کرن ریڈی موجود ہیں۔ وہ حکومت سے نمائندگی کرکے فیاکٹری انتظامیہ سے بات چیت کرکے فیاکٹری کو کسی بھی حالت میں بند ہونے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ فیاکٹری کے اسٹاف اور ورکرس کے ساتھ برسر اقتدار حکومت ناانصافی ہونے نہیں دے گی۔ اس ضمن میں آج کاغذ نگر کی ساری مساجد میں فیاکٹری کی کشادگی کے لئے بعد نماز جمعہ خصوصی دعائیں کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT