Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اداروں میں اردو یکسر نظر انداز

سرکاری اداروں میں اردو یکسر نظر انداز

نیالکل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ کو دیا گیا لیکن آج تک بھی اس پر کوئی عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ضلع میدک کے نیالکل منڈل میں سرکاری محکمہ جات منڈل پرجا پریشد یم آر او آفیس پولیس اسٹیشن حد نور محکمہ جنگلات آبی رسانی منڈل ایجوکیشن آفیس دیگر سرکاری محکمہ ادارہ جات میں نیالکل منڈل کے

نیالکل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ کو دیا گیا لیکن آج تک بھی اس پر کوئی عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ضلع میدک کے نیالکل منڈل میں سرکاری محکمہ جات منڈل پرجا پریشد یم آر او آفیس پولیس اسٹیشن حد نور محکمہ جنگلات آبی رسانی منڈل ایجوکیشن آفیس دیگر سرکاری محکمہ ادارہ جات میں نیالکل منڈل کے اقلیتی قائدین کی وفد کی نمائندگی کے باوجود تلگو اور انگریزی میں تحریر کیا گیا لیکن سائن بورڈ پر اردو زبان کو نظرانداز کیا گیا ۔ نیالکل منڈل میں اردو زبان کے ساتھ سوتیلہ سلوک کھلے عام دیکھا جارہا ہے ۔ جبکہ نیالکل منڈل میں کثیر مسلم آبادی ہونے کے باوجود اردو زبان پر عمل آوری ندارد ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مسلم بادشاہی موقف ہے اور جناب فرید الدین سابق ریاستی وزیر دو مرتبہ اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس کے باوجود اردو زبان کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ حکومت کا اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔ جبکہ حد نور پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی کے عہدہ پر مسلم شخص ہونے کے باوجود پولیس اسٹیشن کے سائن بورڈ پر اردو زبان کو بُری طرح نظر انداز کیا گیا ۔ جناب ایم اے قادر فیصل کونسل ممبر جامعہ عثمانیہ یونیورسٹی نے ریاستی وزیر ہریش راؤ سے ضلع میدک ڈی ایس سی پرچہ کو اردو میں تحریر کرنے کی کامیابی نماندگی انجام دی ۔ نیالکل منڈل میں سائن بورڈ پر اردو تحریر کیلئے کئی بار اعلی عہدیداروں کو متوجہ کرنے کے باوجود موثر اقدامات کرنے سے قاصر ہیں ۔ نیالکل منڈل کے اقلیتی قائدین ٹی آر ایس محمد محبوب علی رفیع الدین شیخ چھوٹو ، الیاس پٹیل نے ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا یم پی ظہیر آباد بی بی پاٹل سے مطالبہ کیا کہ نیالکل منڈل میں اردو زبان کے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT