Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ

سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ

کریم نگر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اراضیات کو غیر مجاز قبضہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کو منعقد کیا ۔ اس موقع پر شنکرا پٹنم منڈل کریم پیٹ سے جی تروپتی نے کہا کہ وی بھرمیا ایس آر ایس پی کی متعلقہ اراضی

کریم نگر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اراضیات کو غیر مجاز قبضہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کو منعقد کیا ۔ اس موقع پر شنکرا پٹنم منڈل کریم پیٹ سے جی تروپتی نے کہا کہ وی بھرمیا ایس آر ایس پی کی متعلقہ اراضی جو چار ایکر سے زیادہ ہے اس پر ناجائز قبضہ کی شکایت کی ۔ جس پر کہا کہ فوری متعلقہ عہدیداران سے تحقیق کرواکر ضروری کارروائی کی جائے گی اودیلا سے سرینواس نے کہا کہ منڈل کے سرکاری جونئیر کالج کے عمارت کی تعمیر کے عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کی جاکر ایک مسال کا عرصہ گذر گیا لیکن کاموں کا آغاز نہیں ہوا ۔ کہنے پر فوری کاموں کو شروع کرنے کا تیقن دیا ۔ راماگنڈم سے نواب پاشاہ نے کہا کہ میں معذور ہوں مجھے معذوری کا وظیفہ بھی آرہا ہے ۔ ایک گھر کی منظوری کی خواہش کی کلکٹر نے تیقن دیا کہ تحقیق کرکے منظوری دی جائے گی ۔ اس طرح 8 فون کالس ذریعہ موصول مسائل کی یکسوئی کیلئے راہ ہموار کی ۔ اس اجلاس میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، آر ڈی او چندرا شیکھر و ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT