Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اراضی پر قابض افراد کو مالکانہ حقوق

سرکاری اراضی پر قابض افراد کو مالکانہ حقوق

بودھن۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں واقع بلدی اراضی پر قابض افراد کو مالکانہ حقوق دینے انہیں رعایتی داموں پر ایک سو گز مقبوضہ اراضی حوالے کرنے سال 1981ء میں اس وقت کی ریاستی حکومت نے ایک جی او نمبر 194 جاری کیا تھا یہ جی او صرف تین مہینے تک کارآمد تھا۔ اس جی او کو وقتاً فوقتاً گزشتہ 34سال میں پانچ مرتبہ نافذ کیا گیا

اس دوران تقریباً 14سو سے زائد افراد نے اس جی او194 سے استفادہ کرتے ہوئے سرکاری پلاٹس کے مالک بن گئے سب سے زیادہ فائدہ سابق چیرپرسن شریمتی سنیتا دیسائی کے دور میں عوام نے اٹھایا۔ پھر بھی مزید چھ سو ایسے افراد موجود ہیں جو سرکاری اراضی پر مکانات تعمیر کرکے زندگی گذاررہے ہیں۔ مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر مسٹر سدرشن ریڈی باقیماندہ قابضین کو بھی پلاٹس کے مالکانہ حقوق دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر پردھومنیا اور سب کلکٹر بودھن و اسپیشل آفیسر بلدیہ مسٹر ہری نارائن کو قابضین کی فائل محکمہ بلدی نظم و نسق حیدرآباد کو روانہ کرنے کی ہدایت دی اور انہوں نے بتایا کہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر مہندر ریڈی نے بودھن کے قابضین کو پلاٹس الاٹ کرنے ہر ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT