Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پرزخمیوں کے رشتہ داروں کا احتجاج

سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پرزخمیوں کے رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )سڑک حادثہ میں زخمی افراد کو کرنول کے دھون علاقہ کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پر علاج کی سہولت نہ پہنچائے جانے پر زخمیوں کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا ۔ آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے پائے پلی منڈل کے رنگاپور کے قریب لاری کی آٹوکوٹکر کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے اور جب زخمیوں کو اس اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹرس موجود نہیں تھے ۔مناسب وقت پر طبی امداد نہ مل پانے پرزخمیوں کے رشتہ داروں نے اسپتال کے قریب احتجاج کیا اورکہا کہ یہ ایک بڑا اسپتال ہے تاہم ڈاکٹرس یہاں موجود نہیں ہیں ۔مرنے والوں کا تعلق پائے منڈل سے ہے ۔لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT