Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سرکاری اسپتال کی ملازمین کا کجریوال کے گھر کے باہر مظاہرہ

سرکاری اسپتال کی ملازمین کا کجریوال کے گھر کے باہر مظاہرہ

ئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک سرکاری اسپتال کی بعض خاتون ملازمین نے آج وزیر اعلی اروند کجریوال کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ یہ ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بغیر وجہ بتائے اور بلا نوٹس کے چار ماہ قبل نوکری سے نکال دیا گیا ۔ اس سلسلے میں جب بھی انہوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کی کوشش کی تو انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا ۔ مظاہرہ کر رہی خواتین نے جب گھر سے نکل رہے کجریوال کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے جبراً انہیں وہاں سے نکال دیا۔مظاہرین نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعلی کو ان کی مشکلات کی پرواہ نہیں ہے ۔وہ سنجیدگی سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں ۔ وہ کئی بار وزیر اعلی سے ملنے کی کوشش کر چکی ہیں لیکن ہر بار سیکورٹی انہیں نکال دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خود کجریوال بھی ان کے مسائل سننے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسے میں وہ بڑی الجھن میں ہیں اور اپنے مستقبل کے سلسلے میں بہت فکر مند ہیں۔مظاہرہ کر رہیں خواتین کی پہلے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ کجریوال سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں لیکن خاتون سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انہیں زبردستی ہٹا دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT