Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولس اور اسکولس کامپلکس کے لیے گرانٹ کی اجرائی

سرکاری اسکولس اور اسکولس کامپلکس کے لیے گرانٹ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 18۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت نے سرکاری اسکولوں اور اسکول کامپلکسوں کے لئے سالانہ گرانٹ کے طور پر 21 کروڑ 65 لاکھ 56 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ مالیاتی سال 2017-18 ء کے لئے نوقائم شدہ 51 اسکول کامپلکسوں کے لئے یہ گرانٹ جاری کی گئی ۔ اس سلسلہ میں کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے احکامات جاری کئے ۔ تین کلاس روم پر مشتمل اسکول کیلئے مینٹننس کے طور پر 5000 روپئے اور تین سال زائد کلاس روم والے اسکول کیلئے 10,000 روپئے کی گرانٹ جاری کی جائے گی ۔ اس گرانٹ کے تحت اسکول کی آہک پاشی ، کلاس رومس کی تعمیر و مرمت ، فلورنگ اور ٹائلیٹس کی مرمت کا کام انجام دیا جائے گا ۔ پرائمری ، اپر پرائمری اور ہائی اسکول زمرہ جات کیلئے کلاس روم کے اعتبار سے گرانٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی جبکہ اسکول کامپلکسوں کیلئے فی کس 22,000 روپئے کی گرانٹ جاری ہوگی، جس میں ہنگامی گرانٹ کے طور پر 10,000 اور دیگر ضروریات کیلئے 12,000 روپئے الاٹ کئے جائیں گے۔ یہ رقم اسکول میں مینجمنٹ کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی ۔ تلنگانہ کے 31 اضلاع میں تین کلاس روم والے 15,881 اسکولوں کو 7 کروڑ 94 لاکھ5,000 روپئے جاری کئے گئے۔ تین کلاس روم سے زائد والے 9642 اسکولوں کو 9 کروڑ 64 لاکھ 20,000 روپئے منظور کئے گئے ۔ تین کلاس روم سے زائد والے 2678 اسکولوں کو 4 کروڑ 17 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT