Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولس اور ڈی ای اوز دفاتر میں آدھار مراکز

سرکاری اسکولس اور ڈی ای اوز دفاتر میں آدھار مراکز

ہر سال ریاستی سطح پر 70 ہزار سے زائد طلبہ کا داخلہ ۔ طلبہ کو سہولت
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کے آدھار اندراج کیلئے اسکولس اور ڈپٹی ایجوکیشنل آفس میں خصوصی آدھار سنٹرس کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے ۔ سرکاری و غیر سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم اکثر طلباء کے پاس آدھار کارڈس نہیں ہیں اور ہر سال ریاستی سطح پر 70 ہزار سے زائد طلبہ اسکولس میں داخلہ لیتے ہیں ۔ علاوہ ازیں پانچ برس کی عمر والے طلباء کے آدھار کارڈس میں بھی غلطیوں کی تصحیح کی جائے گی اور پانچ برس مکمل کرنے والے طلبہ کے فنگر پرنٹس دوبارہ حاصل کئے جائیں گے ۔ 3468 اسکولس ہیں جن میں 8,47,345 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں ۔ 982 ایڈیڈ اسکولس میں 181,167 طلباء 2293 خانگی اسکولس میں 6,25,779 طلباء زیرتعلیم ہیں اور اس مناسبت سے خانگی اور سرکاری اسکولس کے طلبہ کی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT