Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکولس میںبنیادی سہولتوں کا فقدان

سرکاری اسکولس میںبنیادی سہولتوں کا فقدان

کریم نگر میں سکریٹری ایس آئی او شیخ ابرار کی پریس کانفرنس

کریم نگر میں سکریٹری ایس آئی او شیخ ابرار کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/20جون، ( فیکس ) ایس آئی او کریم نگر یونٹ نے سکریٹری حلقہ شیخ ابرار خاں کی کریم نگر آمد کے موقع پرپریس بھون کریم نگر میں پریس میٹ کا انعقاد کیا۔وہ تعلیمی ترقی مہم کے سلسلہ میں کریم نگر کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے پریس میٹ میں ریاست تلنگانہ کی تعلیم سے عدم توجہی پر بنیادی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر سنہرے تلنگانہ کا خواب لوگوں کو دکھارہے ہیں وہ محض خواب ہی رہے گا اگر موجودہ تعلیمی صورتحال میں موثر تبدیلیاں نہ لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مدارس ایسے ہیں جہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایس آئی او نے محسوس کیا کہ جو طلباء خاص طور پر لڑکیاں جو تعلیم کیلئے پانچویں جماعت میں آنے تک بڑی تعداد میں ڈراپ آوٹ ہورہے ہیں اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ انہیں طہارت کیلئے اپنے گھروں کو جانا ہوتا ہے اور اسکول سے کوسوں دور ان کے گھر ہوتے ہیں، اسکولوں میں بورڈز اور بنچس کا مناسب انتظام نہیں ہوتا۔ تعلیم کسی بھی قوم کے عروج کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اگر ریاست صحیح معنوں میں ترقی کرنا چاہتی ہے تو اسے تعلیمی میدانوں میں موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس لئے آج کے بچے کل کا مستقبل ہوتے ہیں۔ 19جون کو بعد نماز جمعہ ایس آئی او نے ایک دھرنا منظم کیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ان مطالبات کو ایس آئی او نے میڈیا کی آواز بنانے کی کوشش کی ۔ان مطالبات کو لے کر ایس آئی او کا ایک وفد کلکٹریٹ روانہ ہوا وہاں پر کلکٹرDF اور دیگر سرکاری ذمہ داروں کو یادداشت پیش کی جائے گی۔ اس وفد میں عبدالقوی صدر مقامی ایس آئی او کریم نگر، عبدالحمید سکریٹری، اکرم صدیقی ناظم محلہ ، سفیان پریس سکریٹری اور ان کے ساتھ وسیم الدین احمد ریاستی سکریٹری ویلفیرپارٹی آف انڈیا موجود تھے۔ صدر مقامی عبدالقوی نے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جو روزہ رہنے کے باوجود ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے وہاں پر بھاری تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT