Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولس میں انگلش میڈیم شروع

سرکاری اسکولس میں انگلش میڈیم شروع

ٹیچرس کو انگلش میڈیم تدریس کی ٹریننگ
حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سرکاری اسکولس میں اس تعلیمی سال سے انگلش میڈیم رائج ہورہا ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں کے غریب طلباء و طالبات اب پرائیوٹ اسکولس کے طلبہ کی طرح انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کریں گے۔ محکمہ اسکول تعلیم اس تعلیمی سال سے ہی فرسٹ کلاس سے انگلش ذریعہ تعلیم رائج کررہا ہے۔ اس مقصد کے لئے کم و بیش ایک ہزار پانچ سو اسکولس کا اب تک انتخاب کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔ عہدیدار ٹیچرس کو سرکاری اسکولس میں انگلش میڈیم میں پڑھانے کی ٹریننگ مہیا کررہے ہیں۔ انگلش میڈیم میں تدریس آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گی۔ ڈائرکٹر اسکول تعلیم جی کشن نے کہاکہ بڈی باٹا پروگرام کے حصہ کے طور پر محکمہ نے ان اسکولس کی نشاندہی کی ہے جہاں انگلش میڈیم شروع کرنے کی مانگ ہے۔ حکومت ان اسکولس میں جہاں انگریزی ذریعہ تعلیم شروع کیا گیا ہے، درسی کتب یونیفارمس فراہم کرے گی اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ انگلش میڈیم میں داخلے ہورہے ہیں۔ سرکاری اسکولس میں انگلش میڈیم شروع کرنے کی بڑھتی مانگ اور اسکولس میں داخلوں کی گھٹتی تعداد کے پیش نظر انگلش میڈیم شروع کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں سرکاری اسکولس میں داخلے تیس فیصد کم ہوگئے اور انگلش میڈیم خانگی اسکولس کی مانگ بڑھ گئی۔ اس کے پیش نظر سرکاری اسکولس میں انگلش میڈلیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT