Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولس میں تقسیم ڈول ڈسکس بنچس تقریب

سرکاری اسکولس میں تقسیم ڈول ڈسکس بنچس تقریب

25 جون کو ہائی ٹیک میں مقرر ، ٹی ہریش راؤ کی شرکت

25 جون کو ہائی ٹیک میں مقرر ، ٹی ہریش راؤ کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : روٹری انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 25 جون کو ہائی ٹیکس گراونڈس مادھا پور میں 10 بجے دن روٹری انٹرنیشنل ، مقامی روٹری کلبس ، بین الاقوامی پارٹنرس اور روٹری فاونڈیشن کے تعاون سے تلنگانہ کے سرکاری ہائی اسکولس 7593 ڈول ڈسکس بنچس کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی ۔ جس میں پریسیڈنٹ ایکٹ روٹری کے آر رویندر اور وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں چیرمین سیو اوور اسکولس ڈاکٹر روی وڈلا مانی ، کو چیرمین مسٹر ٹی وی آر مورتی اور سکریٹری مسٹر ہری پرساد پریس کانفرنس میں بتائی ۔ اس تقریب میں ڈائرکٹر ایکٹ روٹری انٹرنیشنل ڈاکٹر ڈی منوج دیسائی ، رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر کے پربھاکر ، رکن ایم وی فاونڈیشن شریمتی شانتاسنہا ، کونسلر روٹری فاونڈیشن مسٹر ایم رویندرا ریڈی بحیثیت مہمانان اعزازی کے علاوہ دیگر روٹری انٹرنیشنل کلبس اور روٹری فاونڈیشن کے اراکین و ذمہ داران کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ 145 اسکولوں میں فراہم کئے جانے والے 7593 بنچس سے 22,779 طلباء استفادہ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5 سال کے دوران روٹری ڈسٹرکٹ 3150 نے 18 کروڑ مالیتی 75 ہزار ڈسکس مفت تقسیم کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل نے ملک سے پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لیے حکومت کو زائد از 5 ہزار کروڑ کا تعاون کیا ہے اور کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ملک سے ناخواندگی کے تدارک کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھا ہوا ہے اور کہا کہ عنقریب روٹری کی جانب سے مزید اسکولوں میں اہم بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT