Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکولس کے طلبہ کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے کا مطالبہ

سرکاری اسکولس کے طلبہ کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے کا مطالبہ

جڑچرلہ ۔ 9اپریل ( ای میل) تلگو فلم اداکار کراٹے ماسٹر سمن نے جڑچرلہ کے سینئر قائد مسٹر بی شیوا کمار صدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر کی قیامگاہ بادے پلی میں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹ ہر فرد کو سیکھنابیحد ضروری ہے ۔ آج خواتین بھی مارشل آرٹ کی تربیت میں حصہ لے رہی ہیں ۔ انہوں نے ضلع محبوب نگر جڑچرلہ میں مارشل آرٹ کے چلن میں اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو مارشل آرٹ تربیت دینے کیلئے متعلق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کرنے کا وعدہ کیا ۔ خانگی اسکولوں میں طلبہ کو کراٹوں کی تربیت دی جاتی ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نئے سال سے آغاز کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کی جائے گی ۔ اس موقع پر روی ‘ شنکر ‘ عرفان ‘ شاہد ‘ نٹراج صدر کراٹے کلب روی کمار ‘ کنکم یادو ‘ تاج الدین ‘ لکشمی نارائن ‘ خواجہ معین الدین ‘ محمد عثمان ‘ محمد حفیظ الرحمن ‘ جگدیش ‘انجنیئرنرسملو ‘ سدرشن گوڑ ‘ کے انیتا موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT