Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی خصوصی مہم

سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی خصوصی مہم

معیاری تعلیم کے ساتھ مفت کتابوں اور یونیفارمس کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جہاں گرمائی تعطیلات کے اختتام پر تمام سرکاری و خانگی مدراس یکم ؍ جون سے دوبارہ کھل جائیں گے، وہیں ریاستی محکمہ تعلیم یکم تا 15 جون تک ریاست بھر میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلوں کو یقینی بنانے کے مقصد سے ’’بڈی باٹا‘‘ (اسکول کا راستہ) پروگرام منظم کرنے کیاقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے اور محض گورنمنٹ اسکولس میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے ہر روز ایک پروگرام منظم کیا جائے گا جس میں گورنمنٹ اسکول ٹیچرس طلباء کے ذریعہ ریالیاں منظم کرنے بستیوں میں گورنمنٹ اسکولس طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے واقف کروانے کیلئے جلسے منعقد کرنے، پرائمری اسکولس کے طلباء کو اپرپرائمری اسکولس میں شریک کروانے، آنگن واڑی سنٹرز کے بچوں کو گورنمنٹ اسکولس میں شریک کروانے اور ان میں بیداری پیدا کرنے جیسے پروگرامس شامل ہیں۔ گورنمنٹ اسکولس کے طلباء کو یونیفارمس و کتب بھی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ریاستی محکمہ تعلیم کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اضلاع میں گورنمنٹ اسکولس میں زیرتعلیم طلباء کو دیگر خانگی اسکولس میں داخلہ لینے سے روکنے کے علاوہ نئے تعلیمی سال سے گورنمنٹ اسکولس میں کم از کم 10 فیصد سے زیادہ نئے بچوں کو داخلہ دلوانے کا اس سال نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں جملہ 982 گورنمنٹ اور ایڈیڈ (امدادی) مدارس پائے جاتے ہیں جن میں جملہ 1,81,167 طلباء زیرتعلیم ہیں اور اب نئے تعلیمی سال میں کم از کم زائد از 18 ہزار نئے بچوں کو گورنمنٹ اسکولس میں شریک کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT