Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکولوں کیلئے اُردو اکیڈیمی کی امداد

سرکاری اسکولوں کیلئے اُردو اکیڈیمی کی امداد

سرپور ٹاؤن۔ 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اردو اکیڈیمی کی جانب سے شہر اور دیہی علاقوں میں اردو تعلیم کو عام کرنے اور اردو میڈیم کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کو اردو میڈیم اسکولوں میں انجام دینے کی غرض سے ریاستی اردو اکیڈیمی اور خصوصاً اردو اکیڈیمی ڈائریکٹر ایم اے شکور کی کوششوں کی وجہ سے اردو میڈیم اسکولوں کو گرانٹ اور رقم کی من

سرپور ٹاؤن۔ 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اردو اکیڈیمی کی جانب سے شہر اور دیہی علاقوں میں اردو تعلیم کو عام کرنے اور اردو میڈیم کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کو اردو میڈیم اسکولوں میں انجام دینے کی غرض سے ریاستی اردو اکیڈیمی اور خصوصاً اردو اکیڈیمی ڈائریکٹر ایم اے شکور کی کوششوں کی وجہ سے اردو میڈیم اسکولوں کو گرانٹ اور رقم کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ اردو میڈیم اسکولوں میں طلباء کو بیٹھنے کیلئے بینچوں کے انتظام کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکے۔ طیبہ نگر اُردو میڈیم ہیڈماسٹر معراج احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاؤن مستقر کے گرلز اپر پرائمری اسکول اُردو میڈیم کو 20 ہزار روپیوں کی منظوری ہوئی اور ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو میڈیم کو 25 ہزار روپیوں کی منظوری ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ کاغذ نگر کے مختلف اسکولوں آر بی ہائی اسکول 25 ہزار روپئے ، اقبال ہائی اسکول 20 ہزار روپئے، اولڈ ہائی اسکول 20 ہزار روپئے، رکشا کالونی پرائمری اسکول کو 20 ہزار روپئے کی منظوری ہوئی ہے۔ آر پی پرائمری اسکول 20 ہزار، یوری گاؤں پرائمری اسکول 20 ہزار روپئے، وارڈ نمبر 13 اُردو اسکول کو 20 ہزار روپیوں کی منظوری ملی ہے۔ اس طرح سے تعلقہ کے اردو میڈیم اسکولوں کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار روپیوں کی منظوری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ باقی اردو اسکولوں کو بھی عنقریب منظوری ملے گی۔ اردو میڈیم اسکولوں کو ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے رقم کی منظوری پر مسلم ٹیچرس ، اُردو میڈیم ٹیچرس اور طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایم اے شکور ڈائریکٹر اُردو اکیڈیمی سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT