Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں تعلیمی کٹس کی مفت تقسیم آر ڈی او کی میناریٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی بھونگیر کو مبارکباد

سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں تعلیمی کٹس کی مفت تقسیم آر ڈی او کی میناریٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی بھونگیر کو مبارکباد

بھونگیر /23 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میناریٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی بھونگیر ضلع نلگنڈہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے زیر تعلیم 300 طلباء و طالبات کو ایجوکیشنل کٹس مفت تقسیم کئے گئے ۔ اے آر گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں آر ڈی او بھونگیر این مدھوسدن مہمان خصوصی کے علاوہ میونسپل چیرپرسن سوروی لاونیا MEO چلپتی ریڈی ، کونسلرس فتح محمد ، لئیق احمد ، زینب النساء ، ای اشوک ، بی رامچندریا کے علاوہ ایم ڈی سی قائدین ڈاکٹر شیخ عبدالغنی ، جاوید قادری ،افتخار رحیم ، معین الدین وغیرہ شریک تھے ۔ اس موقع پر RDO این مدھوسدن نے کمیٹی کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس کی بہترین عوامی خدمات اور کارکردگی پر بیسٹ این جی او ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ کمیٹی کی کارکردگی ناقابل فراموش ہیں

اور کہا کہ کمیٹی اپنے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کے طلباء تک بھی اپنی خدمات کو توسیع دینے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ MDC صدر ایم اے حفیظ وسیم کی صدارت میں منعقدہ اس پر اثر تقریب کا آغاز مولانا ا عجاز کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ صدر کمیٹی حفیظ وسیم نے کمیٹی کی کارکردگی کا سرسری جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی گذشتہ دس سال سے سرکاری مدارس کے غریب طلباء کو صحت اور تعلیم کے میدان میں حوصلہ افزائی کیلئے طلباء میں تعلیمی کٹس کی تقسیم کے علاوہ یونانی اور آئی کیمپس بھی منعقد کی ہے اور آئندہ بھی اس میں مزید اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ MDC بلامذہب و ملت خدمت خلق کے جذبہ سے قائم کی گئی ہے ۔ 25 طلباء کی امداد سے شروع ہوکر آج 300 طلباء تک امداد کے موقف میں آئی ہے ۔ اس میں مزید شعور بیداری اور تعاون کیلئے عوام کے ذی اثر افراد کو کمیٹی سے تعاون کی اپیل بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ گرلز جونئیر کالج کے اردو میڈیم لکچررس کی تنخواہوں کی پابجائی بھی کمیٹی اپنی جانب سے کرتی ہے تاکہ اردو میڈیم برقرار رہے ۔ MEO چلپتی ریڈی نے محکمہ تعلیم کی طرف سے MDC کے جذبہ خدمت خلق پر مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ریسی ڈنشیل کستوربا گاندھی ہائی اسکول میںبھی جہاں مسلم طالبات زیر تعلیم ہیں طالبات کی تعداد میں اضافہ کیلئے شعور بیداری کے اقدامات کی اپیل کی ۔ چیرپرسن سو روی لاونیا ( بی جے پی ) نے کہا کہ ملک کی یکجہتی و ترقی کیلئے تعلیم و صحت کی اہمیت اور شعور بیداری کیلئے جذبہ خدمت خلق کے تحت قائم ایسی کمیٹیوں کی شدید ضرورت کا  اظہار بھی کیا ۔ جلسہ کی کارروائی جاوید قادری نے چلائی اور آر ڈی او چیرپرسن MEO کونسلرس و دیگر سیاسی قائدین اور اساتذہ و طلباء و صحافیوں کے علاوہ دیگر تعاون کرنے والے افراد اور معاون کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT