Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکول میں شراب نوشی پر اساتذہ گرفتار

سرکاری اسکول میں شراب نوشی پر اساتذہ گرفتار

کریم نگر۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاق و آداب کی تربیت کے بجائے مدرسین ہی غلط راہ اپنالیں تو ہندوستان کے مستقبل کے معماروں کا کیا ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ضلع مستقر منکمہ توٹا دھنگر واڑی سرکاری اسکول میں 9 سرکاری ٹیچرس اور محکمہ ضلع تعلیم ( ڈی ای او ) کے کچھ افراد نے پیر کی رات جمع ہوکر شراب نو

کریم نگر۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاق و آداب کی تربیت کے بجائے مدرسین ہی غلط راہ اپنالیں تو ہندوستان کے مستقبل کے معماروں کا کیا ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ضلع مستقر منکمہ توٹا دھنگر واڑی سرکاری اسکول میں 9 سرکاری ٹیچرس اور محکمہ ضلع تعلیم ( ڈی ای او ) کے کچھ افراد نے پیر کی رات جمع ہوکر شراب نوشی کی اور نشہ کی حالت میں شور شرابہ کرنے پر اطراف واکناف رہنے والے افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ ایس آئی رفیق پاشاہ کی زیر قیادت پولیس نے دھاوا کرکے اسکول میں شراب پینے کے جرم میں 9افراد کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔

عدالت میں ملزم کا اقدام خودکشی
کریم نگر۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر کریم نگر عدالت میں پیر کے دن جبکہ جج اس سلسلہ میں فیصلہ سنانے کو تھے سزا یقینی ہونے کے خیال کے تحت ملزم نے اپنے ساتھ لائی ہوئی بلیڈ سے اپنی گردن کاٹ لی۔ محمد یوسف ضلع میدک موضع دوباک کے رہنے والے کی بسم اللہ عرف غوثیہ بیگم کے ساتھ 2002ء میں شادی ہوئی تھی۔ اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کا ارادہ کرنے پر غوثیہ نے اجازت نہیں دی۔ جس پر بیوی کے ساتھ وہ ہمیشہ جھگڑا کرتا رہتا تھا آخر کار اسے ختم کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے 3اکٹوبر 2014 کو کاماریڈی سے اپنے آبائی گاؤں جانے کیلئے موٹر سیکل کے ذریعہ نرمال پراجکٹ دیکھنے جانے کا بہانہ بناکر وہاں اسے ڈھکیل دیا تھا۔ غوثیہ کے والد کی شکایت پر گمبھی راؤ پیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT