Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات عوام تک پہنچانے کی کوشش کا وعدہ

سرکاری اسکیمات عوام تک پہنچانے کی کوشش کا وعدہ

نومنتخب صدر ٹی آر ایس خانہ پور ایس سرینواس کا خطاب

نومنتخب صدر ٹی آر ایس خانہ پور ایس سرینواس کا خطاب
خانہ پور /19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سکارام سرینواس کے دوبارہ صدر ٹی آر ایس منڈل خانہ پور منتخب ہونے پر سیاسی حلقوں اور پارٹی کارکنوں میں مسرت کی لہر پائی جا رہی ہے۔ ٹی آر ایس قائد سکارام سرینواس خانہ پور منڈل میں مختصر عرصہ میں عوامی خدمات کے ذریعہ اپنی پہچان بنائی ہے اور عوام و خواص میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔ وہ رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرہ ریکھا شیام نائک کے دست راست اور ان کے قریبی رفیق ہیں۔ اس موقع پر سکارام نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خانہ پور منڈل کے مستحق افراد میں حکومت کی اسکیمات پہنچانا اور پارٹی قائدین و کارکنوں کو متحد رکھنا میرے لئے اہم کام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ خانہ پور منڈل کے تمام طبقات کی بلالحاظ مذہب اور ذات پات خدمت میرا فرض ہے۔ انھوں نے ہندو۔ مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے منڈل کا پارٹی صدر منتخب کرنے پر پارٹی قائدین و کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ عوام کے درمیان رہ کر عوامی فلاح و بہبود کے کام کے علاوہ عوامی کے بنیادی مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کریں۔

TOPPOPULARRECENT