Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات پر اولین توجہ دینے کا تیقن

سرکاری اسکیمات پر اولین توجہ دینے کا تیقن

کریم نگر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے منتخبہ قائدین اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت اور مبسوط لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ ترقیاتی اقدامات کی طرف قدم بڑھایا جائے گا۔ کلکٹر نیتو کماری پرساد نے یہ بات کہی۔ حکومت کے شروع کردہ سبھی ترقیاتی پروگراموں کی کامیاب انجام دہی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ بروز جمعہ 7بجے کریم ن

کریم نگر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے منتخبہ قائدین اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت اور مبسوط لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ ترقیاتی اقدامات کی طرف قدم بڑھایا جائے گا۔ کلکٹر نیتو کماری پرساد نے یہ بات کہی۔ حکومت کے شروع کردہ سبھی ترقیاتی پروگراموں کی کامیاب انجام دہی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ بروز جمعہ 7بجے کریم نگر کلکٹریٹ چیمبر میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق ضلع میں سرکاری پروگراموں پر پوری طرح عمل کیا جائے گا اور صدفیصد کامیاب نتائج کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست سید محی الدین نے اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے کلکٹر کو سیاست کی شائع شدہ ڈائری پر ان کا نام بھی شائع شدہ تھا پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نیتو کمکاری پرساد کلکٹریٹ پہنچتے ہی جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو، کریم نگر آر ڈی او چندر شیکھر، اے او راجہ گوڑ، مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ جگتیال سب کلکٹر کرشنا بھاسکر دیگر ضلعی عہدیدار و ملازمین کے مختلف سنگھموں کے صدور، قائدین نے اپنا تعارف پیش کیا۔ ڈی آر او کی عدم موجودگی پر وجہ دریافت کی۔ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا اے او راجہ گوڑ نے تعارف کروایا۔ اس موقع پر کلکٹر جے سی کے ساتھ آئے ہوئے نئے تربیتی عملہ ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کلکٹر نیتو کماری پرساد کو کلاکار انسر مدھو شالینی نے ایک تصویری کارٹون البم پیش کیا اور کلکٹر کو شال اڑھاکر مبارکباد دینے پر ان کا نام دریافت کیا۔ اس کمسن لڑکی کے ساتھ فوک آرٹس اکیڈیمی ریاستی صدر کرپادانم، ضلع صدر شیواجی پروین کارٹونسٹ ویمولا راجومولی شریک تھے۔ قبل ازیں ساڑھے چار بجے نئے جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نمائندہ سیاست سید محی الدین نے انہیں سیاست کی شائع کردہ ان کے نام کے ساتھ ڈائری حوالے کی جس پر انہوں نے اردو زبان میں شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT